افغان فورسزکی فضائی کاروائی طالبان کمانڈرسمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

رسائی نیوزویب ڈیسسک:افغانستان کے صوبے اورزگان کے دارالحکومت ٹرنکوٹ میں ہفتے کی صبح افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر ملّا حمداللہ دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ سرے پل کے ضلع سیّد میں کی گئی فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک تحریک طالبان افغانستان نے ملّا حمداللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔کابل کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا ملا عبدالمنان تحریک طالبان افغانستان کا انتہائی اہم کمانڈر تھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ 28 نومبر کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہی امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں