افغان صوبے اروزگان امریکی اور افغان فورسز کے درمیان جنگ چھڑ گئی، پانچ ملکی فوجی مارے گئے۔

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق گشت کے دوران افغان فورسز نے امریکی فوج کو طالبان سمجھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں 10 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔ صوبے اروزگان میں طالبان کا اثرورسوخ ہے جس کے باعث افغان فوجیوں کو اسلحے سے لیز آتا گروہ طالبان کا لگا جبکہ وہ اصل میں امریکی تھے، حکام نے اس واقعے کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں طالبان ملیٹری گاڑیوں میں حملہ کرنے آتے ہیں، افغان فورسز کی غلط فہمی کی ایک وجہ یہ بھی ظاہر کی گئی ہے۔ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس جھڑپ میں فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں ہیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز ہی افغان فورسز نے صوبے غزنی میں فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں