افغان حکام کا طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کو دینے سے انکار

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی طور خم : خیبرپختونخوا کے آفسر طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے افغانستان کے شہر جلال آباد سے طورخم بارڈر روانہ کردیا گیا جہاں جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر موجود ہیں۔ افغان حکام نےایس پی طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کو دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لاش صرف محسن داوڑ کو دی جائے گی۔ پی ٹی ایم کے کارکن اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے گزشتہ روز افغان حکام سے براہ راست بات کی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شہید طاہر داوڑ کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور لائیں گے اوران کی نماز جنازہ و تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں