افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کی مدد کے بغیرممکن نہیں ہے : امریکی جنرل مکینزی

رسائی نیوزویب ڈیسک: امریکی سینیٹ کے آرمڈ کمیٹی میں افغانستان امن سے متعلق امریکی جنرل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا حل پاکستان کے طویل مدتی مفاد میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ اس کا افغانستان امن میں ایک بڑا کردار ہے۔امریکاکےنمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے۔ زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں