اے این ایف نےاسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق وزیر مملکت شہریار آفریدی کے دعوے کو مسترد کردیا۔

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی این ایف میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 5 فیصد طالبعلم منشیات استعمال کررہے ہوں گے،صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ مشیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے 70 فیصدطلباء منشیات استعمال کرتے ہیں اس پر آپ کی رپورٹس کیا کہتی ہیں جس پر ڈی جی این ایف نے شہریار آفریدی کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں، میرے خیال میں تعلیمی اداروں میں 4 سے 5 فیصد استعمال کررہے ہوں گے۔ ڈی جی اینٹی اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا تھا کہ اب تک ایساکوئی کیس نہیں ملا جس میں منشیات فروشی کی آمدن دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہو۔18 دسمبر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبہ آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں، یہ آئس کرسٹل ایک ٹافی کی طرح ہے، والدین کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے لیکن اب انہیں آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں