اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزارمقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کووکلا نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے جاری رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں