اسلام آباد بارکونسل کے ممبران وکلاء کوآزادکشمیرکے لئے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں، وکلاء بغیراین اوسی آزادکشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کی تقریب اسلام آباد بارکونسل کے دفترجوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی، تقریب میں وائس چیئرمین اسلام آباد بار فیاض جندران اورآزاد کشمیر بارکے وائس چیئرمین چوہدری شوکت نے دستخط کئے۔معاہدہ کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے ممبران وکلاء کوآزادکشمیرکے لئے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں، وکلاء بغیراین اوسی آزادکشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔ اس معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے لیکن اسلام آباد کے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں