اسرائیل میں مِس یونیورس مقابلے کے انعقاد پرجنوبی افریقا کا بائیکاٹ

جنوبی افریقہ کی حکومت نے اسرائیل میں اگلے ماہ ہونے والے مِس یونیورس مقابلے میں مقامی منتظمین کے فیصلے سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ جنوبی افریقا میں فلسطین کی حامی تنظیموں نے مس ساؤتھ افریقا اور مقامی منتظمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی فلسطینی عوام پر مظالم کی مذمت کے لیے اگلے ماہ اسرائیل میں منعقد مس یونیورس کی تقریب کا بائیکاٹ کریں، جس پر مقامی منتظمین کا کہنا ہے کہ مس یونیورس مقابلہ کوئی سیاسی ایونٹ نہیں ہے ، مس ساؤتھ افریقہ کو اس تقریب میں حصہ لینا چاہیے۔

محکمہ آرٹس اینڈ کلچر کے مطابق مس ​​ساؤتھ افریقا کو تقریب سے دستبردار ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. لیکن اب تک مس جنوبی افریقہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا جبکہ مقابلہ حسن اگلے ماہ 12 دسمبر کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں