اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں