اداکار اسد ملک کی ضمانت منظور

رسائی نیوزلاہور :گزشتہ روز اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسد ملک کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر زائد المعیاد لائسنس کا اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اداکار اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے جب ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے جدید ترین خودکار بندوق برآمد ہوئی جس کا لائسنس ایکسپائر ہوچکا تھا- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے گن قبضے میں لے کر اداکار کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس نے آج اسد ملک کو کینٹ کچہیری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں