احتساب کے نام پر حکومتیں نہیں گرانی چاہئیں : طلال چوہدری

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:لیگی رہنما طلال چودھری نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ممکنہ وزیراعلیٰ کا بڑا عہدہ ملنے کا چانس بنتے ہی گرفتاری ہوگئی، کسی کو گرفتار کرانے کا شوق نہیں، چاہتےہیں ن لیگ کے ساتھ زیادتی نہ ہو-لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں- سب مجرموں کی حکومت ہے، ڈیل اورڈھیل کا کوئی معاملہ نہیں، ہم کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں لینے جا رہے۔ انہوں نے کہا کام کیلئے آپکو بابا شہبازشریف سے دم کرانا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں