احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جہاں ڈاکٹربابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر عدالت نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کے ریفرنسز مکمل ہونے کے بعد نندی پور کیس سناجائے گا، جس کے بعد کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ 24 دسمبر کو احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں