ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں : شوئیتا بچن نندا

رسائی نیوزویب ڈیسک: اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘ سیزن 6 میں اپنی بہن شوئینا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔شو کے پرومو کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائرراؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریا سے ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں۔تاہم ان کی بہن شوئیتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایشوریا سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ شوئیتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ان سے ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راؤنڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں