ابو ظہبی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

رسائی نیوزویب ڈیسک :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جییت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا – ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق,حارث سہیل، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی مثبت رہی، آئرلینڈ کو واحد میچ میں شکست دی، انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے برابر کی جب کہ یو اے ای میں آسٹریلیا پر 0-1 سے برتری حاصل کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں