ابوظہبی ٹیسٹ:‌ ہدف کے تعقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

رسائی نیوز ویب ڈیسک:پاکستان کی ہدف کی جانب پیش قدمی جاری ہے، شاہینوں نے 116 رنز بنا لئے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کی 48 رنز پرتیسری وکٹ گری جب حارث سہیل 4 رنز بنا کر سوڈھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 176 رنز درکار ہیں۔ گزشتہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کا پلڑا بھاری ہو گیا تھا، پاکستانی بائولرز نے کسی کیوی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، پوری ٹیم 249 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں