آپ جوبوتے ہیں وہی کل کاٹنا پڑتا ہے، مریم نوازکا والد سے ملاقات نہ کرانے پرشکوہ

رسائی نیوزلاہور:اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وہ ان کی نواز شریف سے ملاقات نہیں کراسکتے ، اس سلسلے میں وہ بے بس ہیں کیونکہ نوازشریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہ راست پنجاب حکومت دیتی ہے۔ زندگی مکافات عمل کا نام ہے، جوآپ بوتے ہیں وہی کل آپ کو کاٹنا پڑتا ہے۔یاد رہےکہ نوازشریف کوٹ لکھ پت جیل میں ہیں، ان کے گھر والوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں