آپریشن ردالفساد جاری رہے گا : آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فارمیشن کور کا دورہ کیا اور مشترکہ سرمائی تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا اور تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرنے والی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے، آپریشن ردالفساد کے جاری ہونے کے باوجودروایتی جنگوں کی تیاریوں سےغافل نہیں رہ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں