آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے بیٹےفرخ شاہ کی ضمانت منظور

سکھرکی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے بیٹےفرخ شاہ کی ضمانت منظورکرلی۔ احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی ایک کروڑ روپےکے عوض درخواست ضمانت منظورکی۔ خیال رہےکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایم پی اے فرخ شاہ 5 ماہ سےگرفتار اور جیل میں ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فرخ شاہ کی ضمانت منظوری پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

بلاول کا کہناہےکہ آج فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے،کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں