آصف زرداری لوٹ مار میں ملوث ہیں:وزیر اطلاعات پنجاب

رسائی نیوز لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہویے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجوا سکتے۔ ن لیگ کے مشاہداللہ کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انھیں کسی بھی مقام پر مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابق ملکی قیادت کرپٹ اورانکی بیرون ملک جائیدادیں تھیں۔ پاکستان سے سالانہ تقریباً ایک ہزار ارب کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزارجعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا۔ جب کوئی منی لانڈرنگ کا ذکرکرتا تو یہ اقامہ سامنے لے آتے تھے، اقامہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے ۔ سندھ حکومت نے پلی بارگین کے بعد معطل افسران کو دوبارہ بحال کرایا، پیپلز پارٹی بلوچستان، کےپی اور پنجاب میں 350 ووٹوں پر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں