آسیہ بی بی کامعاملہ عدالت میں ہے اس پر کم بات کرنی چاہیے:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

رسائی نیوز اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورچین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی اورپاک بھارت مذاکرات اورکشمیرکے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا، بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے میں کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں ہے اس پر کم بات کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں