آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

راولپنڈی۔: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور طویل المدتی اور کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لئے مربوط کوششوں کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لئے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں