آج ملکی دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے : گورنر پنجاب

رسائی نیوزلاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور نے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا نوٹس لیا جائے۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نےدشمن کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا، آج ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں