آج حکومت کو تیاری کے باوجود قومی اسمبلی میں شکت ہوئی ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج حکومت کو تیاری کے باوجود قومی اسمبلی میں شکت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اجلاس بلایا پھر بھی 104 ووٹ ملے 117 اپوزیشن کو ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی تیاری مکمل ہے ، نیب آرڈیننس اور ای وی ایم قانون سازی کو رکوائیں گے ، نیب آرڈیننس آٹا چینی چوروں کو این آر او دینے کے لیے لائے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ای وی ایم کالا قانون ہے انکو معلوم ہے کے ٹکٹ کے لیے بھی لوگ نہیں ملیں گے ، پرائم منسٹر اجلاس بلائیں پھر روئیں یا چیخیں انکے جانے کا وقت ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں