آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی مل گئی

رسائی نیوزویب ڈیسک:جنوبی افریقہ سیریز ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، بیٹنگ ٹاپ ٹین میں واحد شریک اظہر علی اب انیسویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، بھارتی بیٹسمین رشبا پانٹ کی سب سے زیادہ 21 درجے ترقی ہوئی، 17ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔اسد شفیق کو پانچ درجے ترقی کے ساتھ 24 واں نمبر مل گیا، پچیسویں نمبر پرپہنچنے والے پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ہیں، بولنگ میں محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے، نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی 13 درجے ترقی کر کے 60 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں